بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے، ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے، اقوام متحدہ ۔ فوٹو : فائل

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے۔


اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل بیچلٹ اور سابق ہائی کمشنر زید الراعد حسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس حکام بھارت سے رابطے میں ہیں اور امید ہے جلد انسانی حقوق ماہرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے گی۔
Load Next Story