ملک ریاض نے زلزلے سے متاثرہ مکانات تعمیر کرنے کی پیشکش کردی
بحریہ ٹاون کے سابق چیئر مین ملک ریاض نے بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے تمام گھروں کی تعمیرو مرمت کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سیکورٹی کی ذمہ داری لے تو 15 دنوں میں زلزلے سے متاثرہ مکانات کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ ملک ریاض نے بلوچستان میں زلزلے اور پشاورمیں چرچ پرحملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے باعث اب تک 330 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں تاحال لاپتہ ہیں، بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع آواران میں ہواجہاں ہزاروں مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔