سری لنکا سے سیریز ٹکٹوں کی فروخت ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگی
ون ڈے سیریز کے تینوں میچز شہر قائد میں منعقد ہوں گے،اس کے بعد مہمان سائیڈ ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے لاہور کا سفر کرے گی۔
پاک سری لنکا سیریزکے ٹکٹوں کی فروخت ستمبرکے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگی۔
پی سی بی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیریز کی تیاریوں پر چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کی زیرسربراہی پہلی میٹنگ میں تمام شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی جنھیں فول پروف انتظامات کی ہدایت دی گئی۔
سیکیورٹی اورلاجسٹک کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے رابطوں میں تیزی لانے اور'لوگو' کی مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی، ہر ہفتے اس حوالے سے اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی، تمام شعبوں کے اپنے متعلقہ حکومتی محکموں اور اداروں سے باقاعدگی سے رابطے رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، سری لنکن ٹیم25 ستمبر کوکراچی پہنچے گی۔