انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کو کشمیر کے نام کردیا گیا

دوبارہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی،ایونٹ سے شائقین بھر پور لطف اٹھائیں گے،ریسلر ٹائینی

دوبارہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی،ایونٹ سے شائقین بھر پور لطف اٹھائیں گے،ریسلر ٹائینی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین رنگ آف پاکستان پیر عاصم شاہ کاکہناہے کہ افواج پاکستان،حکومت کے تعاون سے ایک بار پھر پروفیشنل ریسلنگ کے مقابلے پاکستان میں کروا رہے ہیں جب کہ ہم رنگ آف پاکستان کی طرح رنگ آف کشمیر کا بھی انعقاد کرینگے۔

انٹرنیشنل ریسلنگ میلہ کے سلسلہ میں منتظمین نے ریسلرز کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔چیئرمین رنگ آف پاکستان پیر عاصم شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلوں کو کشمیر کے نام کیاگیا،آئی ایس پی آر کے شکرگزار ہیں جن کی مدد سے مقابلوں انعقاد ممکن ہوا۔


انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کو ختم کرنا ایسے ہی ہوگا کہ پاکستان کو ختم کرنا بھارت اپنے مضموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

نامور ریسلر ٹائینی آئرن نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے ریسلنگ ایونٹ سے شائقین بھر پور لطف اٹھائینگے۔ پاکستان لوگ بہت محبت کرنیوالے ہیں۔

سی ای او رنگ آف پاکستان عمران شاہ نے کہا کہ تین سالوں میں 20ممالک سے ریسلرز پاکستان آ چکے ہیں،کرکٹ کے علاوہ ریسلنگ میں بھی ہیروز بنانے کی ضرورت ہے، حکومت ، وزیراعظم کے سپورٹ کے بغیر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ تین روزہ رنگارنگ انٹرنیشنل ایونٹ اسلام آباد میں جاری رہے گا۔
Load Next Story