شہری کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار کے مقدمے میں گواہوں کے بیان مکمل

علدالت میں چشم دیدگواہ اورشواہدپیش کردیے گئے۔

آئندہ سماعت پر ملزم کا بیان قلمبند کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

شہری کے قتل میں ملوث رینجر ز اہلکار شہزاد مسیح کے مقدمے میں استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہوگئے۔

وکیل سرکار کی جانب سے سماعت مکمل ہونے پر وکیل سرکار نے استغاثہ کی جانب سے سائیڈ کلوز کردی ہے، منگل کو جیل حکام نے پابند سلاسل ملزم شہزاد کو پیشی کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کے روبرو پیش کیا تھا اس مقدمے کی سماعت کے موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شاہد محمود آرائیں نے تفتیشی افسر طارق علی کا بیان قلمبند کرایا۔




تفتیشی افسر نے عدالت کو بیان میں بتایا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مقدمہ انسداد دہشت گردی کے زمرے میں پہنچا تھا جس پر اس نے 7/ATA کا اضافہ کیا تھا اور ملزم کے خلاف چالان فاضل عدالت میں جمع کرادیا تھا، تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل ہونے کے بعد وکیل سرکار نے تحریری طور پر عدالت کو بتایا کہ استغاثہ کی جانب سے تمام گواہوں کے بیانات مکمل کردیے ہیں۔

عدالت میں چشم دید گواہ اور شواہد پیش کردیے ہیں ، ملزم پر واضح جرم ثابت ہے ،استغاثہ کی جانب سے سماعت مکمل ہوگئی، سرکار کی جانب سے سائیڈ کلوز کردی ، فاضل عدالت نے سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی ،آئندہ سماعت پر ملزم کا بیان قلمبند کیا جائے گا،ملزم کے خلاف تھانہ شاہ فیصل کالونی میں غلام حیدر کے قتل کا مقدمہ عبدالسلام کی مدعیت میں درج ہے ۔
Load Next Story