زیریں سندھ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش نشیبی علاقے زیر آب

دن بھرحبس کے بعد شام کو اچانک بادل چھاگئے، ساحلی علاقوں میں آج شدید بارش کا امکان۔

بعض علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا۔

بدین میں شدید گرمی اور حبس کے بعد موسم میں اچانک تبدیلی آگئی، اور شام کو اچانک بادل چھا گئے، بارش کے بعد علاقے میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش پر بدین اور علاقے کے کاشتکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شدید گرمی سے فصلوں پر منفی اثرات پڑ رہے تھے۔




محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ خصوصاً ساحلی علاقے میں آئندہ 24گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ادھر ماتلی، جاتی اور دیگر علاقوں میں بھی شام کے وقت تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش سے کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
Load Next Story