ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اضافہ

کمرشل بینکوں کے ذخائر 74 لاکھ ڈالرکمی سے 7 ارب 35 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 74 لاکھ ڈالرکمی سے 7 ارب 35 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔فوٹو:فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 23 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پرزرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 62 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز اضافے سے 8 ارب 27 کروڑ 11 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 74 لاکھ ڈالرکمی سے 7 ارب 35 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔
Load Next Story