سندھ غیرقانونی اسلحہ جمع کرانیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
جاری شدہ اسلحہ لائسنسزکی جانچ پڑتال،کمپیوٹرائزریکارڈ مرتب کرنے کے اقدامات کا بھی فیصلہ
چیف سیکریٹری سندھ محمد اعجاز چوہدری نے محکمہ داخلہ ، قانون نافذکرنیوالے اداروں اورمتعلقہ محکمو ں پر زوردیا ہے کہ وہ امن وامان کی اطمینان بخش صورت حال کومعمول پرلانے کیلیے اشتراک عمل کوتیزکریں اور قانون کی بالادستی یقینی بنائیں ۔
بد ھ کواپنے دفترمیں اعلیٰ سطح کے جا ئزہ اجلا س سے خطاب کے دورا ن چیف سیکریٹری نے واضح کیاکہ صو بہ سندھ میں امن وامان کی خوشگوارکیفیت اسی صورت میں برقرار رہ سکتی ہے کہ جب ملاز مین اپنے فرائض جانفشانی اوردیانت داری سے انجام دیں ۔
اجلاس میں غیر قانونی اسلحہ کی شناخت اور حصول کے ذرائع کی تحقیق کیلیے محکمہ داخلہ اور دیگرمتعلقہ اداروں کو قوائد و ضوابط کے تحت کارروائی کی ذمے دار ی سونپی گئی،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کومتعلقہ سرکاری اداروں کے حوالے کرنے کے لیے آگہی کیلیے باضابطہ مہم چلانے اور اسلحہ جمع نہیں کرنے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کی اعلیٰ سطحی توثیق کے بعد عمل درآمد کیا جا ئے گا ۔