شیخ رشید کو جلسے سے خطاب کے دوران کرنٹ لگ گیا

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے جلسے سے خطاب کے دوران مائک پکڑنے پر شیخ رشید کو کرنٹ لگا

جلسے سے خطاب کے دوران مائک پکڑنے پر شیخ رشید کو کرنٹ لگا۔ فوٹو : فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید کو جلسے سے خطاب کے دوران کرنٹ لگ گیا۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد آج ملک بھر میں 12 سے 12:30 کے دوران کشمیر آور منایا گیا، اس دوران ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور ارکان اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔




کشمیر آور کے دوران کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی لال حویلی کے باہر جلسے کا انعقاد کیا، جلسے میں خطاب کے دوران مائک پکڑنے پر شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا تاہم انہوں نے کپڑے سے مائک پکڑ کرخطاب جاری رکھا۔
Load Next Story