منیب اور ایمن کے گھر ننھی پری کی آمد

اللہ کی رحمت میری بیٹی ’امل منیب‘ اب میری گود میں ہے، منیب بٹ

اللہ کی رحمت میری بیٹی ’امل منیب‘ اب میری گود میں ہے، منیب بٹ

معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کےہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر آج صبح بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان خود منیب بٹ نے انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے کیا۔ اداکار نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جذبات کا اظہار کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ الحمد اللہ پاک نے مجھے انتہائی قیمتی تحفے سے نوازا ہے۔




منیب بٹ نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت میری بیٹی 'امل منیب' اب میری گود میں ہے۔



یہ خبر بھی پڑھیں: ایمن اورمنیب شادی پرپانی کی طرح پیسہ بہانے پر تنقید کا شکار

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی گزشتہ سال 22 نومبر کو انجام پائی تھی جنہیں شادی کی طویل رسموں اورشادی پر پانی کی طرح پیسہ بہانے پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Load Next Story