خیبرپختون خوا میں یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ پرعام تعطیل کا اعلان

تعطیل کا دن رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا، اعلامیہ

یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی، اعلامیہ ۔ فوٹو:فائل

خیبرپختون خوا حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تعطیل کا دن رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔
Load Next Story