عمران خان کا طالبان کے دفتر کا مطالبہ بچکانہ ہے مولانا فضل الرحمان

فاٹا جرگہ قبائلی روایات سے اچھی طرح آگاہ ہوتا ہے اسے مرکزی کردار دیا جائے، مولانا فضل الرحمن

بلدیاتی نظام کی بنیاد پورے ملک میں ایک ہی ہونی چاہئے۔ مولانا فضل الرحمن فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے دفتر کا معاملہ مختلف چیز ہے جبکہ عمران خان کا پاکستان میں طالبان کے دفتر کے قیام کا مطالبہ بچکانہ ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا جرگہ قبائلی روایات سے اچھی طرح آگاہ ہوتا ہے اسے مرکزی کردار دیا جائے۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین کی طرف مطالبات بھی سامنے آئیں گے، ہمیں ایسے لائحہ عمل کی طرف جانا ہوگا جس سے معاملہ حل کیا جاسکے۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بلدیاتی نظام ہمارے آئین کا تقاضہ ہے، اور بلدیاتی انتخابات آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، صوبے با اختیار ہیں ان پر جبر نہیں کیا جاسکتا کہ انتخابات آج کراؤ یا کل کراؤ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے بلدیاتی نظام کی شکل کو تبدیل کرکے اپنی مرضی کے نقشے بنارہے ہیں، جس کے باعث پورے ملک میں اس نظام میں یکسانیت باقی نہیں رہی، بلدیاتی نظام کی بنیاد پورے ملک میں ایک ہی ہونی چاہئے۔

Recommended Stories

Load Next Story