بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں وزیراعظم

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے، وزیراعظم 

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا غیرقانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کی رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ افراد کی شہریت منسوخی کی خبر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بھارتی اور عالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی کی خبریں جاری کررہا ہے، اس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں۔




وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔

واضح رہے مودی حکومت نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا بھارت میں رہنا مشکل کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے شمال مشرقی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی ہے۔
Load Next Story