کراچی میں ایک ہی مقام سے ڈینگی سے متاثرہ 130 چینی افراد سامنے آگئے
متاثرہ افراد کا علاج نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان ڈینگی پروگرام سندھ
ایک ہی مقام سے ڈینگی بخار سے متاثر ہونے والے 130 تمام افراد چینی باشندے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ایک ہی مقام سے ڈینگی سے متاثرہ 130 افراد سامنے آگئے اور ترجمان ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق ڈینگی بخار سے متاثر ہونے والے تمام افراد چینی باشندے ہیں۔
ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی باشندے پاور پلانٹ پر کام کررہے تھے اور ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، متاثرہ افراد کا علاج نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے اور تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ بیشتر چینی باشندوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈینگی پروگرام سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں رواں برس ڈینگی سے 1400 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔