انسدادِ دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو مزید سخت جان بنا دیا ہے آرمی چیف

مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے جو دہشت گردی کے خلاف قوم کی توقعات پر پورا اترے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج ہرمحاذ پر ثابت قدم اور ہرطرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، آرمی چیف۔ فوٹو: فائل

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاکستان آرمی کو مزید سخت جان فوج بنا دیا ہے۔

پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جا وید باجو ہ نے لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سرحدی صورتحال اور پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کے لیے مزید سخت اور طاقتور فوج بنادیا ہے، پاک فوج ہرمحاذ پر ثابت قدم اور ہرطرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے افسران اور فوجی جوانوں پر فخر ہے، افسر اور جوان دہشت گردی کے خلاف قوم کی توقعات پرپورا اترے ہیں۔



 
Load Next Story