عوام کی مدد کے لیے رینجرز نے نیا واٹس ایپ نمبر جاری کردیا

اطلاع بذریعہ تصویر، ویڈیو اور دستاویزات واٹس ایپ نمبر پر شئیر کی جاسکتی ہیں، ترجمان رینجرز

رینجرز مدد گار کا نیا واٹس ایپ نمبر رات 12 بجے سے فعال ہوجائے گا، ترجمان رینجرز. فوٹو: فائل

رینجرز نے کسی بھی جرم یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے نیا واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔


ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے آج رات 12 بجے کے بعد رینجرز مدد گار کے نئے واٹس ایپ نمبر کا اجراء کیا جا رہا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ رینجرز مددگار پر رابطے کے لیے واٹس ایپ نمبر 03479001111 کا استعمال کریں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہری کسی بھی جُرم، واقعہ، واردات یا مشکوک سرگرمیوں سے متعلق فوری اطلاع رینجرز کی جانب سے مہیا کردہ نئے واٹس ایپ نمبر پر دے سکتے ہیں، اطلاع بذریعہ تصویر، ویڈیو اور دستاویزات واٹس ایپ نمبر پر شئیر کی جاسکتی ہیں۔
Load Next Story