ن لیگ اجلاس کارکنوں کے شکوے عہدوں کی تبدیلی کاامکان
کچھ رہنماؤں نے دبے الفاظ میں ضلع لاہورکی قیادت پر تنقیدکی،اجلاس کی اندرونی کہانی
مسلم لیگ ن کے لاہور میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی کا ایکسپریس نے پتہ لگا لیا، شہباز شریف کی طبیعت بہتر ہونے پر نواز شریف کی مشاورت سے پارٹی عہدے متحرک اور فعال کارکنوں کو دیے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق احسن اقبال کی زیر صدارت مسلم لیگ ن لاہور کا پارٹی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوا جس میں پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر ، رانا مشہود ، سعدیہ تیمور ، مبشر جاوید ، عطااللہ تارڑ ، سمیع اللہ خان ودیگر کارکنوں نے شرکت کی ، اجلاس میں شریک اندرونی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف رہنماؤں نے کھل کر اظہار خیال کیا جبکہ کچھ رہنماؤں نے دبے الفاظ میں ضلع لاہور قیادت پر تنقید بھی کی ، اجلاس کے دوران پارٹی کارکنوں کو مائیک ملا تو انہوں نے شکووں اور شکایات کے انبار لگا دیئے ، احسن اقبال نے پارٹی کارکنوں کی شکایات دور کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کارکنوں کو یقین دلایا کہ آپ کی خواہشات کا احترام کیا جائے گا ۔