ویسٹرن یونین کمپنی اور فاؤنڈیشن کا زلزلہ متاثرین کی بھرپور امداد کا اعلان

ویسٹرن یونین کمپنی اور ویسٹرن یونین فاؤنڈیشن کی مہم میں ملازمین کے علاوہ صارفین بھی حصہ لے سکیں گے۔

ویسٹرن یونین کمپنی اور ویسٹرن یونین فاؤنڈیشن کی مہم میں ملازمین کے علاوہ صارفین بھی حصہ لے سکیں گے۔فوٹو: فائل

ویسٹرن یونین کمپنی اور ویسٹرن یونین فاؤنڈیشن نے پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بھرپور امداد کا اعلان کیا ہے.


ویسٹرن یونین فاؤنڈیشن نے اس سلسلے میں 50 ہزار امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گی جس سے ایمرجنسی میٹریل، خوراک اور پانی زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ ویسٹرن یونین کمپنی بیرون ممالک بحرین، کویت ، اومان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے امدادی مہم میں حصہ لینے والوں کے لیے بغیر فیس رقم ٹرانسفر کی سہولت کا آغاز کرے گی۔ ویسٹرن یونین کمپنی اور ویسٹرن یونین فاؤنڈیشن کی مہم میں ملازمین کے علاوہ صارفین بھی حصہ لے سکیں گے۔
Load Next Story