پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
ایل این جی کیقیمت میں کمی سے غریب رکشہ ڈرائیوروں کو تھوڑا سا ریلیف ضرور مل سکے گا
حکومت نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ نے کیا جبکہ نوٹیفکیشن اوگرا نے جاری کیا۔
یہ بات تو اظہر من الشمس ہے کہ پٹرولیم، مصنوعات گیس اور بجلی کے نرخوں میں معمولی سے رد و بدل کا اثر پوری اقتصادی مارکیٹ پر پڑتا ہے۔ اضافہ ایک پیسے کا بھی کیوں نہ ہو مارکیٹ والی فورسز ہر چیز کی قیمت بڑھا دیتی ہیں۔
ایسی چیزوں کی قیمت بھی جن کا پٹرول، گیس یا بجلی سے دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں ہوتا دوسری طرف قیمتوں میں کمی کی صورت میں اشیائے ضرورت یا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جاتی اور نہ ہی کوئی ذمے دار ان سے پوچھتا ہے۔
پیٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کی رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔ ایک اور بات بھی جو عام آدمی کے فہم سے بالاتر ہے کہ جب بازار میں سو روپے سے کم کا کوئی سکہ ہی نہیں تو پھر پٹرول کی نئی قیمت میں پیسوں کا ذکر کس وجہ سے کیا جاتا ہے۔
ایل این جی کیقیمت میں کمی سے غریب رکشہ ڈرائیوروں کو تھوڑا سا ریلیف ضرور مل سکے گا۔بہرحال حکومت نے چاہے تھوڑے پیمانے پر کمی کی ہے لیکن اس سے یہ تاثر ضرور ملا ہے کہ حکومت کو جیسے ہی موقع ملا، اس نے عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کی ہے۔