غلطیوں کے دہرانے سے جمہوری نظام کوخطرہ ہوسکتا ہےچیف جسٹس

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں ہر کسی کوآزادی اظہارکا...

چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری۔ فوٹو: آن لائن

چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری نےکہا ہےکہ اگر ہم نے باربارکی غلطیوں کو دہرانابند نہ کیا تواس سےجمہوریت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔


کراچی اورسندھ بارکونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہےاوراس معاملے پرقانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے ہی ملک میں جمہوری نظام قائم ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں ہر کسی کوآزادی اظہارکا حق حاصل ہوتا ہےاوراگرہم ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تو پاکستان کوترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Recommended Stories

Load Next Story