ملک میں آئین ہے اور نہ قانون صرف لوٹ مار کا راج چل رہا ہے ترجمان بلاول بھٹو
عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو 300 ارب روپے معاف کئے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں نا تو کوئی آئین ہے اور نہ ہی قانون بس لوٹ مار کا راج چل رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے بڑے بڑے صنعتکاروں کو دیئے گئے قرضے معاف کئے جانے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بڑے صنعتکاروں کو اربوں روپے کے قرضے معاف کرنے کے معاملے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ لوگوں کی امانت جو سرکار کو منتقل ہونا تھی وہ کیسے معاف کی جا سکتی ہے، عمران خان کے مشیروں نے اپنی کمپنیوں کو سرکار کے اربوں روپے کیسے معاف کر دیئے ؟
مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں آئین ہے اور نہ قانون صرف لوٹ مار کا راج چل رہا ہے، پشاور میٹرو، مالم جبہ اور اس سکینڈل پر بھی نیب کا حرکت میں نہ آنا سلیکٹیو احتساب نہیں تو کیا ہے، عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو 300 ارب روپے معاف کئے ہیں، عمران خان کے مشیر رزاق داؤد کے خاندان کی کمپنی کو اربوں روپے معاف کرنا مفادات کے تصادم کی بدترین مثال ہے، نیب جی آئی ڈی سی کے 300 ارب صنعتکاروں کو معاف کرنے پر ریفرنس دائر کرے ۔