9 اور 10 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ
پنجاب کے 26 حساس اور 8 حساس ترین اضلاع میں صورت حال کو مانیٹر کرنے کے لیے سول سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ سیل قائم
محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 26 حساس اور 8 حساس ترین اضلاع میں معاملات کو دیکھنے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل کے ساتھ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں قائم کنٹرول روم بھی منسلک ہوں گے۔
اس کے علاوہ وفاق 4 ہیلی کاپٹرز صوبائی حکومت کو فراہم کرے گا۔ 2 ہیلی کاپٹرز لاہور جب کہ راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک ہپیلی کاپٹر فضائی نگرانی کیلئے استعمال ہوگا۔