تلہار آباد گاروں نے گنے کی کاشت میں کمی کردی

شوگر ملز مالکان پر گنے کی کم قیمت اور رقم وقت پر نہ دینے کا الزام۔

لاڑ کے علاقے میں گنے کی فصل کی کاشت میں کمی آگئی، آباد گاروں نے دوسری فصلوں کو ترجیح دینا شروع کر دی۔فوٹو:فائل

لاڑ کے علاقے میں گنے کی فصل کی کاشت میں کمی آگئی، آباد گاروں نے دوسری فصلوں کو ترجیح دینا شروع کر دی۔


شوگر ملز مالکان پر گنے کی کم قیمت اور رقم وقت پر نہ دینے کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی نااہلی اور شوگر ملز مالکان کی ناانصافیوں کے باعث ضلع بدین کے آباد گاروں نے گنے کے فصل کی لاگت کم کر دی ہے۔ لاڑ کے آباد گاروں کا کہنا ہے کہ گنے کی فصل کو 14 ماہ تک رکھا جاتا ہے۔

لیکن معاوضہ کم ملنے، پانی کی شدید کمی زرعی ادویہ اورکھاد کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے ۔ اگر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور شوگر ملز مالکان نے فوری طور پر اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دی تو لاڑ زون میں گنے کی فصل ختم ہوجائے گی اورملک میں چینی کا بحران پیدا ہو جائیگا۔
Load Next Story