پاکستان نے پہلی بار اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کیلیے کوالیفائی کرلیا

خلیل اختر پہلے پاکستانی ہیں جو ٹوکیو اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گے

خلیل اختر پہلے پاکستانی ہیں جو ٹوکیو اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گے (فوٹو؛ فائل)

پاکستان نے پہلی بار اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلوں میں رسائی حاصل کرلی، پاکستانی شوٹر محمد خلیل اختر نے شوٹنگ کا کوالیفائنگ راؤنڈ جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق برازیل میں جاری عالمی مقابلوں کو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کا درجہ حاصل ہے، خلیل اختر شوٹنگ میں اولمپک کوٹا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں انہوں نے عالمی شوٹنگ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اولمپک میں جگہ بنائی ہے اور اب وہ ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان کا تعلق راجن پور سے ہے جہاں کے لوگوں نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔




دریں اثنا پاکستان رائفل شوٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رضی احمد خان نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیت سکتا ہے، خلیل اختر نے کراچی میں منعقدہ قومی کیمپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور عالمی کپ میں یہ تسلسل قائم رکھ کراولمپک کوٹا جیتا، شوٹنگ میں اولمپک کوٹا پانے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
Load Next Story