زلزلہ زدگان کی امداد کیلیے شہر میں کیمپس لگائیں گےنعمت اللہ
متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اورآبادکاری کیلیے سرگرمیاں شروع کردیں،پریس کانفرنس
FAISALABAD:
جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت بلوچستان کے زلزلہ زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
متاثرہ خاندانوں کی امداد، بحالی اورآبادکاری کیلیے سرگرمیوں کاآغاز کردیا ہے،زلزلہ زدگان کی امداد کیلیے شہر کے پانچوں اضلاع میں امدادی کیمپس لگائے جائیں گے،نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ بلوچستان میں زلزلے سے بڑی تباہی آئی ہے،امداد ی سامان کی پہلی کھیپ میں ٹرکوں کے ذریعے غذائی اجناس، پانی، خشک دودھ،خیمے اور دیگر اشیا متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں، مخیر حضرات زلزلہ زدگان کی امداد کیلیے دل کھول کر مدد کیں، پیما کے ڈاکٹرز اورالخدمت کی رضاکار ٹیمیں آواران اور متصل علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔
الخدمت کے تحت تربت اور بیلہ میں بیس کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں سے مربوط انداز میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی، الخدمت کے صدر حفیظ الرحمن تربت جبکہ الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے انجینئر عبدالعزیز بیلہ پہنچ گئے ہیں،کراچی میں زلزلہ زدگان کی بحالی کیلیے امدادی مہم کا آغاز کردیا ہے، وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے بلوچستان حکومت کی مددکرے اور متاثرین کو یہ احساس نہ ہونے دیا جائے کہ مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں وہ اکیلے ہیں۔