چیمپئنز لیگ دھونی ہوم کراؤڈ کے سامنے بے قابو 16 بالز پر ففٹی
پریرا کے 8 بالز پر مشتمل اوور میں 5 چھکے جڑے، چنئی نے حیدرآباد کو ہرا دیا
چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہوم کراؤڈ کے سامنے بے قابو ہوگئے اور چیمپئنز لیگ کی تیز ترین ففٹی جڑ دی۔
تشارا پریرا کے 8 بالز پر مشتمل اوور میں انھوں نے5 چھکے جڑے، برق رفتار اننگز سے ٹیم کو سن رائزرز پر 12 رنز کی فتح دلائی۔ تفصیلات کے مطابق چنئی سپر کنگز نے 4 وکٹ پر 202 رنز اسکور کیے، پہلے اوور کی دوسری گیند پر مرلی وجے بغیر کوئی رن بنائے ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے، شیکھر دھون نے کیچ تھاما، 23 رنز پر مائیک ہسی کو ڈومنی نے کاٹ بی ہائنڈ کرایا، بدری ناتھ کو 13 کے انفرادی اسکور پر ڈومنی نے ہی قابو کیا، کیچ اسٹین نے تھاما، سریش رائنا نے 57 بالز پر 84 رنز جڑے، وہ اسٹین کی گیند پر پریرا کا کیچ ثابت ہوئے۔
اس موقع پر مہندرا سنگھ دھونی نے کرشماتی اننگز سے اپنے شہر رانچی کے باسیوں کو خوب لطف اندوز کیا، انھوں نے 16 بالز پر چیمپئنز لیگ کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی اسکور کی جبکہ مجموعی طور پر 19 بالز پر 63 رنز بنائے، انھوں نے اس طوفانی اننگز کے دوران 8 چھکے رسید کیے، ان میں سے پانچ وائیڈ بال سے اوور کا آغاز کرنے والے تشارا پریرا کو جڑے، سری لنکن کھلاڑی کا نام میچ فکسنگ کے حوالے سے میڈیا کی زینت بھی بن چکا ہے، دھونی نے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے چیمپئنز لیگ میں 2009 میں 18 بالز پر ففٹی اسکور کی تھی، پال ڈومنی اور ڈیل اسٹین نے2،2وکٹیں لیں۔
جواب میں سن رائزرز حیدرآباد 7 وکٹ پر 191 رنز بنا پائی، پارتھیو پٹیل 38 پر رن آئوٹ ہوئے، پال ڈومنی کو رائنا نے بغیر کھاتہ کھولے بولڈ کیا، کپتان شیکھر دھون نے 48 رنز بنائے اور ایشون کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، تشارا پریرا کو براوو نے وجے کی مدد سے 12 رنز پر قابو کیا، اشیش ریڈی (3) بھی براوو کا شکار ثابت ہوئے ،کیچ دھونی نے تھاما، کرن شرما 11 رنز پر ہولڈر کی گیند پر وجے کا کیچ بنے، ڈیرن سیمی نے ہولڈ کی گیند پر بولڈ ہونے سے قبل 50 رنز بنائے۔