بھارتی کرکٹ بورڈ کی دولت کیلیے حرص بڑھنے لگی

بی سی سی آئی نے پاکستان سے2 ٹوئنٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کا انعقاد کرکے کروڑوں روپے اضافی کمائے

فی میچ 32 کروڑ روپے ملتے ہیں، 5 میچز سے اضافی 160 کروڑ کما لیں گے،آفیشل۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارتی کرکٹ بورڈ کی دولت کیلیے حرص بڑھنے لگی، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہنگامی ہوم سیریز کے انعقاد کی وجہ بھی نئے نشریاتی پارٹنر سے زیادہ مال بنانا ہے، اضافی آمدنی سے اپنی اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے خزانے بھرے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ مگر دولت کے لیے اس کی حرص بڑھتی ہی جارہی ہے،وہ اس سلسلے میں کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا، کچھ عرصے قبل بی سی سی آئی نے ایک نشریاتی ادارے سے 6 برس کیلیے تقریباً 3851 کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت یہ ادارہ ہر میچ کیلیے بورڈ کو 40 کروڑ روپے ادا کرنے کا پابند ہے، رواں سال کے آغاز پر بی سی سی آئی نے پاکستان سے2 ٹوئنٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کا انعقاد کرکے کروڑوں روپے اضافی کمائے،اب ویسٹ انڈیز کو نومبر میں 2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کیلیے مدعو کرنے کا مقصد بھی یہی ہے۔




ایک آفیشل نے کہاکہ آئندہ برس مارچ تک ہمیں نئے نشریاتی پارٹنر سے بھی پرانے پارٹنر نمبس جتنے فی میچ 32 کروڑ روپے ملنے ہیں، اس طرح آسٹریلیا سے ایک ٹوئنٹی میں20 اور 7 ون ڈے سے 256 کروڑ آمدنی ہوگی،ویسٹ انڈیزکے خلاف ہم 5 میچز سے اضافی 160 کروڑ روپے کما لیں گے، اس طرح اپنی فل ممبر ایسوسی ایشن کو بورڈ زیادہ حصہ دینے کے قابل ہوجائے گا۔ آئین کے تحت بی سی سی آئی اپنی نشریاتی حقوق کی آمدنی میں سے 70 فیصد ایسوسی ایشنز کو دینے کا پابند ہے۔
Load Next Story