کراچی پولیس ورینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 338 گرفتار اسلحہ برآمد
تین ہٹی،ڈرگ روڈ ، لیاری ، چنیسر گوٹھ ، اورنگی ٹائون سیکٹر11، یونیورسٹی روڈ ، سمیت مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں
رینجرز اور پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورٹارگٹڈآپریشن کے دوران مفرور و اشتہاری سمیت338ملزمان کوگرفتار وحراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے عثمان آباد،تین ہٹی،ڈرگ روڈ ، لیاری ، چنیسر گوٹھ ، اورنگی ٹائون سیکٹر11، یونیورسٹی روڈ ، جنجال گوٹھ ، برمی کالونی ، پہلوان گوٹھ ، گرین ٹائون ، نشتر روڈ ، عوامی کالونی ، حسن نعمان کالونی اور مومن آباد کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر کے تمام مشتبہ مقامات کی تلاشی لی ،اسٹیل ٹائون کے علاقے گلشن حدیدمیں بھی سخت اسنیپ چیکنگ کی۔ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کاتعلق مختلف سیاسی جماعتوں اورگینگ وارگروپوں سے ہے جوٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری کے ساتھ دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
سندھ پولیس کے اعلامیے میں بتایاگیا کہ 24 گھنٹے کے دوران131چھاپہ مار کارروائیوں اور 5پولیس مقابلوں کے بعد 194ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں101مفرور، 34غیر قانونی اسلحہ کیس،24منشیات فروش 9ڈکیت ،6بھتہ خور، 5 ٹارگٹ کلرز،2اغوا کارشامل ہیں اور ملزمان کے قبضے سے 44مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 12ٹی ٹی پستول ، رپیٹر،ریوالور ، خنجر،2100 گرام چرس3موٹر سائیکل 2 بوتل شراب اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔دریں اثناسینٹرل جیل پرہونے والے اسموک بم حملے کے بعدپولیس نے 12مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاہے جبکہ رات گئے ریپڈ رسپانس فورس نے بھی جیل کے قریب واقع غوثیہ کالونی کامحاصرہ کیا اور کباڑی کے گھرکی بھی تلاشی لی، پولیس نے مزید15مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔
حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پرلیاری گینگ وار کے اہم ملزم شاہد بکک کو 5 ساتھیوں سمیت کراچی سے اندرون ملک جاتے ہوئے ٹول پلازہ سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی ملا۔شاہدبکک قتل،اقدام قتل،اغوا برائے تاوان اوربھتہ خوری سمیت 50سے زائدسنگین مقدمات مطلوب تھا،شاہد بکک پر سابق صدرزرداری کے چیف سیکیورٹی افسربلال شیخ کی ہلاکت کے معاملے میں بھی ملوث ہے۔دوسری جانب علاقہ پولیس اورسی آئی ڈی نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہارکیاہے۔کھارادراچھی قبرکے قریب کارروائی کے دوران ملزم خالد،اسٹیل ٹائون سے 2ملزمان سہیل اور اقبال،سکھن سے محمد علی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں درخشاں پولیس نے سی ویو پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے جعلی پولیس اہلکار علی رضا کو گرفتار کر کے اسلحہ اور پولیس کا جعلی کارڈ برآمد کرلیا ، گزری پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے سوا کلو کے قریب چرس برآمد کرلی ، بلوچ کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ بوٹ بیسن پولیس نے 3 مفرور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی ، دریں اثنا رات گئیپیر آباد کے علاقے حقانی محلہ میں پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے خارجی اور داخلی راستوںکو سیل کر دیا اور اس دوران پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن اسد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے بیشتر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور اہم ملزمان بھی شامل ہیں تاہم ابھی ابتدائی تفتیش جاری ہے اور جو بے قصور ہوا اسے چھوڑ دیا جائے گا ۔