ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں انہیں فوری بند کیا جائے سرتاج عزیز

ڈرون حملوں میں سینکڑوں خواتین، بچے اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں، سرتاج عزیز

چھوٹے ہتھیاروں کےاستعمال سےمتعلق جامع حکمت عملی بنائی جائے، سرتاج عزیز فوٹو: فائل

مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں انہیں فوری بند کیا جائے۔


نیو یارک میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جن میں سینکڑوں خواتین، بچے اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کی گئی ہے۔ ڈرون حملوں کو فوری بند کیا جائے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ سلامتی کونسل تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے ہتھیاروں کےاستعمال سےمتعلق بھی جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں بھی رکاوٹ ہیں، ان حملوں کے خلاف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آواز اٹھاؤں گا۔

Recommended Stories

Load Next Story