خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات ومواصلات یوسف ایوب خان جعلی ڈگری کی بنا پر نااہل قرار
یوسف ایوب عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے 50 ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
الیکشن ٹربیونل نے خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات ومواصلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان کو جعلی ڈگری کی بنا پر نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل میں یوسف ایوب خان کے خلاف درخواست مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قاضی محمد اسد کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عام انتخابات میں ہری پور کے حلقہ پی کے 50 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے یوسف ایوب نے 2005 میں بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
الیکشن ٹریبونل نل نے قاضی محمد اسد کی درخواست پر یوسف ایوب سے وضاحت طلب کی تاہم انہوں نے اس سلسلے میں کوئی واضح وضاحت پیش نہیں کی جس پر ٹریبونل نے صوبائی وزیر یوسف ایوب کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ پی کے 50 ہری پور میں دوبارہ انتخابات کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ یوسف ایوب سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے ہیں۔