بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا او آئی سی
مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، او آئی سی
اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔
او آئی سی کے ہیومن رائٹس کمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام معطل کر رکھا ہے اور کشمیریوں کو انسانی حقوق سے بھی بُری طرح محروم کر رکھا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :او آئی سی کا بھارت سے کرفیو اُٹھانے اور مواصلاتی نظام کی بحالی کا مطالبہ
او آئی سی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا جا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو بھی بغیر کسی قانون کے قید کر رکھا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی او آئی سی' نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی سطح پر تسلیم شدہ دو طرفہ مسئلہ ہے جس پر بھارت یک طرفہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔ او آئی سی نے بھارت سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے اور کرفیو ختم کر کے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔