اکبربگٹی قتل کیس درخواست دہندہ جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس جاری

بگٹی قتل کیس میں بھی مشرف کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں، وکیل ابراہیم ستی

بگٹی قتل کیس میں بھی مشرف کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں، وکیل ابراہیم ستی. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی درخواست ضمانت پرسماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے کیس کے درخواست دہندہ جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔


جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر کے وکیل ابراہیم ستی نے موقف اختیار کیا کہ بگٹی قتل کیس میں مشرف کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں، جبکہ دیگر مقدمات میں بھی پرویز مشرف کو میرٹ پر ضمانت ملی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو عبوری ضمانت دی جائے، جس پر پراسیکیوٹرجنرل بلوچستان نے کہا کہ یہ حساس نوعیت کا کیس ہے، جس میں کئی قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، اس کیس کے درخواست دہندہ جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس جاری کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے لیے یہ کیس حساس نہیں بلکہ ایک عام مقدمہ ہے، انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف درخواست دینے والے جمیل اکبر بگٹی کا موقف لینا ضروری ہے، عدالت نے درخواست دہندہ جمیل اکبر بگٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story