مظفر آباد میں میچ مصباح الحق سرفراز احمد کی زیرقیادت کھیلیں گے
یوم دفاع پر قومی اسٹارکرکٹرز کے ساتھ مقامی نوجوان بھی مقابلے میں شریک
نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز مظفرآباد میں فیسٹیول ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا جب کہ نئے ممکنہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سرفراز کی زیرقیادت کھیلیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغازمظفر آباد میں فیسٹیول میچ سے کرنے کا اعلان کیا ہے،پی سی بی چیئرمین الیون اور آزاد جموں و کشمیرپرائم منسٹر الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ 6 ستمبر کو یوم دفاع پر صبح 10 بجے شروع ہوگا، وہاں آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا ایک میچ بھی ہونا ہے۔
پی سی بی چیئرمین الیون میں سرفرازاحمد(کپتان)،مصباح الحق، بابراعظم، شان مسعود، عثمان شنواری، بلال آصف اور عابد علی شامل ہیں، ان کے ساتھ مقامی نوجوان کرکٹرز بابر خالق،فیضان سلیم، معین پرویز، ثقلین گیلانی،شاداب مجید اور عثمان معروف بھی ایکشن میں ہوں گے۔
آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون میں اظہر علی (کپتان)، اسد شفیق، افتخار احمد، امام الحق، میر حمزہ، محمد رضوان، راحت علی اور ظفر گوہر شامل ہوں گے، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کے ساتھ مقامی کرکٹرز عاقب لیاقت، حسن رضا، نوید ملک اور راجہ فرحان کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ملک کے کونے کونے میں کرکٹ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، مظفر آباد میں میچ سے آزاد کشمیر میں کرکٹ کو مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی قائداعظم ٹرافی کے4 میچز بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کرچکا ہے۔