مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کے حامی ہیں اومان
اومان مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد بن ہلال نصر الموالی کی کشمیرکمیٹی کے اجلاس میں شرکت
KARACHI:
اومان کی مجلس شوری کے چیئرمین خالد بن ہلال نصر الموالی نے تجویز دی ہے پاکستان انٹرنیشنل پالیمنٹری یونین کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیرہنگامی معاملے کے طور پر شامل کرائے۔
خالد بن ہلال نصر الموالی کی سربراہی میں وفد نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی۔ وفد نے کشمیر کمیٹی کو یقین دلایا کہ اومان اس معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتا ہے۔
چیئرمین فخرامام کا کہنا تھا اومانی پارلیمانی وفد کی آمد اہم ہے، اس وقت کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ وادی لاک ڈاون ہے،بھارت حق خودارادیت مانگنے پرکشمیریوں کوسزا دے رہا ہے،اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید، ہزاروں زخمی اور جیلوں میں ہیں جبکہ خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان اس ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے اورعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت دیگرارکان شریک ہوئے۔