بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں جا گری 20 افراد ہلاک

حادثہ ریاست ہماچل پردیش کے شہر شملہ سے 150 کلومیٹر دور ضلع سرمور میں پیش آیا.

حادثے میں ایک 12 سالہ لڑکا خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔ فوٹو: فائل

شمالی بھارت میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک جب کہ ایک بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ریاست ہماچل پردیش کے شہر شملہ سے 150 کلومیٹر دور ضلع سرمور میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ایک بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 20 افراد ہلاک جب کہ ایک 12 سالہ لڑکا خوش قسمتی سے بچ گیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2011 میں ٹریفک حادثات میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Load Next Story