زلزلے سے متاثرہ آواران کے ہر گریجویٹ کو پنجاب میں ملازمتیں دیں گے شہباز شریف
وزیراعلیٰ بلوچستان کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ کسی قسم کی امداد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شہباز شریف
ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ زلزے سے آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور آواران کے ہر گریجویٹ کو پنجاب میں ملازمتیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے ہمراہ بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور آواران میں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نے نیویارک سے ہمیں خصوصی ہدایات دی ہیں کہ مصیبت کی گھڑی میں ہم بلوچ بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور انہیں ہر طرح سے مدد فراہم کریں۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت زلزلہ زدگان کے لئے خوراک پانی اور ہر قسم کی امداد کے لئے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے متاثرین کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ کسی قسم کی امداد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وفاق اور پنجاب حکومت مل کر فوری 15 ہزار خیمے فراہم کرے گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے پیسے کی کوئی کمی نہیں، ہر شخص کو اس کے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیاں سر انجام دینے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔