سابق بھارتی کرکٹرسدھو کا امرتسرکے ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر بھوک ہڑتال کا اعلان
گزشتہ 6 سالوں میں امرتسر میں کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کئے گئے، نوجوت سنگھ سدھو
سابق بھارتی کرکٹر اوربی جے پی کے رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو نے امرتسرکے ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر احتجاج کے طور پر تا مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے بیان میں کہا کہ امرتسر کی ترقی کے لئے 160 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن گزشتہ 6 سالوں میں ان فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے یہاں کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کئے گئے بلکہ اس میں سے 60 کروڑ روپے پنجاب کے دوسرے شہروں کے لئے مختص کر دیئے گئے، سدھو نے کہا کہ انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ با دل سے ان 60 کروڑ روپے کی پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرف منتقلی کی انکوائری کرانے کی بھی درخواست کی ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ حکام نے میرے پیش کئے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال رکھا ہے لیکن میں شہر کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے فرض سے اچھی طرح آگاہ ہوں اور اپنے فرض کو انجام دیتے ہوئے نہ تو کسی کو کچھ کہوں اورنہ کسی کو مورد الزام ٹھہراؤں گا بلکہ حکام کو ان کی غلطی باور کرانے کے لئےکل سے تا مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر نے مجھے خاموش رہنے کے لئے کہا لیکن امرتسر کی طرف میرا جو فرض ہے اسے انجام دینے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔