عدالت پیشی آصف زرداری فریال تالپور کے آگے آنے پر سیکیورٹی اہلکار پر برہم
آصف زرداری نے فریال تالپور کے آگے آنے پر سیکیورٹی اہلکار کو چھڑی سے پیچھے ہٹایا
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی اہلکار پر برہم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کےڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کریں گے، عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کردی۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری اس وقت غصے میں آگئے جب ایک سیکیورٹی اہلکار فریال تالپور کے سامنے آگیا۔ آصف زرداری نے فریال تالپور کے آگے آنے پر سیکیورٹی اہلکار کو چھڑی سے پیچھے ہٹایا اور غصے سے کہا کہ دیکھتے نہیں ہو میری بہن پیچھے ہے۔