کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکے میں 10 افراد ہلاک 42 زخمی

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی این ڈی ایس کی چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑادی

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی این ڈی ایس کی چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑادی فوٹو:ٹوئٹر

افغانستان کے دارالحکومت کے سخت سیکورٹی والے سفارتی علاقے پی ڈی 9 میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے امریکی سفارت خانے کے قریب بارود سے بھری گاڑی افغان انٹیلی جنس سروس 'نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی' (این ڈی ایس) کی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔



دھماکا اتنا زوردار تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق اس حملے میں معروف افغان سیاست دان سلیمان لئیق بھی ہلاک ہوگئے۔



طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں غیرملکی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12 غیر ملکی اور این ڈی ایس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔



Load Next Story