وزیراعظم آفس نے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا

وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو تفصیلات جمع کرانے کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن دی ہے

وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو تفصیلات جمع کرانے کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن دی ہے۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم آفس نے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں جس کی عدم فراہمی پر 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا ہے، وزیراعظم آفس نے تفصیلات کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن دی ہے۔


وزیراعظم آفس کے مطابق وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازوسامان کی تفصیلات بھی دی جائیں، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی 3 ماہ سے زیر التواء ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں جب کہ ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آفس سے حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈ لیٹر جاری ہوا، ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے جب کہ ریڈ لیٹر 27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو جاری کیا گیا ہے۔
Load Next Story