پائیدار ترقی کیلیے سیاسی عزم نہایت ضروری ہے گورنر سندھ
ملک میں کئی ایسے ادارے اب بھی موجود ہیں جہاں گزشتہ 10,15 سال سے کوئی نمایاں ترقی نہیں ہوئی
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے سیاسی عزم بھی نہایت ضروری امر ہے کیونکہ اس سے نہ صرف پالیسی گائیڈ لائنز وضع ہوتی ہیں ۔
بلکہ ان پر جامع عملدرآمد کے لیے مؤثر حکمت عملی بھی تشکیل پاتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں 99 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کیا ، انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کئی ایسے ادارے اب بھی موجود ہیںجہاں گزشتہ 10,15 سال سے کوئی نمایاں ترقی نہیں ہوئی اس کی بڑی وجوہات میں سے ایک سیاسی عزم کا نہ ہونا بھی ہے ، انھوں نے کہا کہ بعض ایشوز ایسے بھی ہیں۔
جن کا صرف کسی فرد یا سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا اگر تمام سیاسی جماعتیںاور پوری قوم ان ایشوز پر متفق ہوجائیں تو ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت تیز رفتار ملکی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ، ملکی ترقی کے لیے بلاشبہ جمہوریت ہی سب سے بہترین ذریعہ ہے لیکن اصل جمہوریت انتخابات کے انعقاد اور حکومت کی تشکیل کے بعد شروع ہوتی ہے جب جذباتیت اور سیاسی پسند ناپسند کے بجائے سیاسی عزم و پختگی سے صرف اور صرف ملکی ترقی کے لیے فیصلے کیے جائیں۔