شاہد آفریدی پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے
آفریدی نے شہید مریم مختار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا
QUETTA:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے کہا کہ 6 ستمبر کی مناسبت سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس سلسلے میں وہ پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے۔
شاہد آفریدی نے شاہد آفریدی پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی خدمات کو سراہا، سابق کپتان نے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ شہید مریم مختار کے اہل خانہ سے ملکر ان کے ہمت وحوصلے کی داستان سن کر بہت اچھا لگا، شہید مریم مختار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔