ملالہ کو ہاروڈ یونیورسٹی کے پیٹر گومز ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نواز دیا گیا

طالبان خواتین اور ان کی تعلیم سے خوفزدہ ہیں، ملالہ یوسف زئی

قبائلی علاقوں میں خواتین کے لئے تعلیم کا حصول بہت مشکل ہے حتیٰ کہ اسکول جانے والی لڑکیاں اپنی چادروں میں کتابیں چھپا کر جاتی ہیں، ملالہ یوسف زئی فوٹو: ایکسپریس نیوز


ملالہ یوسف زئی کو ہاروڈ یونیورسٹی کی جانب سے 2013 کے پیٹر گومز ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔


ملالہ یوسف زئی کو ایوارڈ دینے کی تقریب امریکی ریاست میساچیوسیٹس میں واقع ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جہاں یونیورسٹی کے صدر ڈریو گلپن فاسٹ نے ملالہ کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن دوبارہ پاکستان جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں خواتین کے لئے تعلیم کا حصول بہت مشکل ہے حتیٰ کہ اسکول جانے والی لڑکیاں اپنی چادروں میں کتابیں چھپا کر جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان خواتین اور ان کی تعلیم سے خوفزدہ ہیں لیکن وہ پر امید ہیں کہ ایک دن پاکستان میں بھی ہارورڈ یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے تعمیر کریں گی۔
Load Next Story