برطانیہ کی حکمران جماعت کے وائس چیرمین خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
ایلن لوئس کو مانچسٹرشہر کی ایک خاتون کی جانب سے 1960 میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد گرفتار کیا
برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیرمین ایلن لوئس کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جماعت کے 75 سالہ وائس چیرمین ایلن لوئس کو مانچسٹرشہر کی ایک خاتون کی جانب سے 1960 میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد لندن سے گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون نے رواں برس کے اوائل میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی تھی کہ ایلن لوئس نے انہیں 1960 میں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ ایلن لوئس کا شمار برطانیہ کی امیرترین شخصیات میں ہوتا ہے اور انہیں 2010 میں وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے پارٹی کا وائس چیرمین مقرر کیا تھا۔