آئندہ 4 روز کے دوران مطلع شدید گرم و مرطوب رہے گا

گرمی کا پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

ہفتے کوہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے کئی گنا زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
محکمہ موسمیات نے اگلے 4 روز کے دوران مطلع گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کردی جب کہ گرمی کا پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندرکی کی جنوب مغربی ہوائیں متاثر ہورہی ہیں اسی سبب کراچی سمیت جنوبی سندھ میں موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ ہورہا ہے۔


سردار سرفراز کے مطابق 11 ستمبر تک شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر میں گرمی کا پارہ 5۔35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ ہوا،ہفتے کو دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک غیرمعمولی طور پر بڑھنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت رہی اور درجہ حرارت اصل درجہ حرارت سے کئی گنا زیادہ محسوس کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔
Load Next Story