مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم الحرام کے جلوس پر پیلٹ گنز کا استعمال

سری نگرمیں ماتمی جلوس پر آنسو گیس، پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں کئی عزادار زخمی

سری نگرمیں ماتمی جلوس پر پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں کئی عزادار زخمی۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے جلوس پر بھی پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

جنت نظیر وادی میں مودی حکومت کے کرفیو کو آج 35 روز گزر چکے ہیں، مودی حکومت نے کشمیریوں سے نہ صرف حق خودارادیت کو چھین لیا ہے بلکہ کشمیریوں کی مذہبی آزادی کا حق بھی غصب کرلیا ہے۔


بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے تمام جلوسوں پر پابندی لگا رکھی ہے جب کہ سری نگرمیں ماتمی جلوس پر آنسو گیس، پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا گیا۔

دوسری جانب کھانے پینے کی چیزوں اور ادویات کی قلت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار، دکانیں اور دفاترمکمل بند ہیں، کرفیواور سخت پابندیوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔
Load Next Story