مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا اہلکار دریا میں گر کر ہلاک

سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر تعینات ایک اہلکار پھسل کر گھاٹی میں گر گیا

اہلکار کو دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار سرچ آپریشن کے دوران پہاڑی علاقے سے گہری کھائی میں جا گرا اور دریا میں ڈوب گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع گندربال کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

یہ خبر پڑھیں: جموں و کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، ترجمان کانگریس


اس دوران بھارتی فوج کا اہلکار گھاٹی سے پھسل کر دریا میں جاگرا اور پانی کے تیز دھارے کے ساتھ بہہ گیا، ریسکیو ٹیموں نے اہلکار کو چند کلو میٹر کی دوری پر دریا سے نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں 500 ہندوؤں کو ڈومیسائل دے دیئے گئے

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کے بعد سے مسلسل کرفیو نافذ ہے اور قابض بھارتی فوج کو پولیس کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں جس کے باعث سرچ آپریشن، گرفتاریاں اور گھر گھر تلاشی معمول کی بات بن گئی ہے۔

 
Load Next Story