کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

پابندی 10 محرم الحرام کی رات بارہ بجے تک برقرار رہے گی

پابندی 10 محرم الحرام کی رات بارہ بجے تک برقرار رہے گی (فوٹو: فائل)

شہر قائد میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق گزشتہ شب بارہ بجے سے نافذ العمل ہوگیا جو 10 محرم الحرام کی رات بارہ بجے تک برقرار رہے گا۔


محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین ، 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران و اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Load Next Story