یوایس اوپن ٹینس بیانکا پہلی کینیڈین چیمپئن بن گئیں
19 سالہ پلیئر آج نئی ویمنز رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلیںگی
19 سالہ بیانکا اینڈریسکو نے یوایس اوپن کے فائنل میں سرینا ولیمز کے ہوش اڑادیے، وہ گرینڈ سلم جیتنے والی پہلی کینیڈین پلیئر بن گئیں۔
انھوں نے تجربہ کار اور 23 بار کی گرینڈ سلم چیمپئن کیخلاف 6-3 اور7-5 سے فتح کو اپنا مقدر بنایا، وہ 2004 میں سویٹلانا کزنٹسووا کے یوایس اوپن جیتنے کے بعد سے نوعمر گرینڈ سلم فاتح بھی بنیں، دوسری جانب سرینا کو 24 ویں گرینڈ سلم ٹرافی کے حصول میں لگاتار چوتھی بار فائنل میں شکست کا سامنا رہا، وہ مزید ایک ٹرافی جیتنے پر سابق آسٹریلین پلیئر مارگریٹ کورٹ کا ریکارڈ برابر کرنے کی آرزومند ہیں۔
بیانکا یوایس اوپن کے مین ڈرا میں ڈیبیو کرنے سے قبل گرینڈ سلم ایونٹس میں صرف دو میچز ہی جیت پائی تھیں تاہم نیویارک ایونٹ میں انھوں نے عمدہ پرفارمنس پیش کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، انھوں نے ٹاپ 10 حریفوں کیخلاف اپنے ریکارڈ کو رواں سیزن میں 8-0 سے بہتر کرلیا، پیر کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں اب وہ ترقی کی منازل طے کرتی ہوئی کیریئر کی بلند ترین پانچویں پوزیشن پر بھی براجمان ہوجائیں گی، ٹائٹل کامیابی پر خوشی سے سرشار بیانکا نے کہا کہ رواں سال میرے خواب پورے ہوگئے، میں سرینا ولیمز کیخلاف اس بڑے مقابلے میں شریک ہوپائی۔
وہ حقیقی معنوں میں عظیم پلیئر ہیں،میرے لیے یہ قطعی آسان نہیں تھا لیکن میں اپنی بہترین تیاریاں کی تھیں، میں نے دوران میچ اس پر دھیان نہیں دیا کہ میرے مقابل کون ہے ، مجھے اپنی کامیابی پر فخر ہے۔اینڈریسکو نے اپنے چوتھے گرینڈ سلم میں ٹائٹل جیت کر سابقہ پلیئر مونیکا سیلس کا ریکارڈ بھی برابر کرلیا، انھوں نے بھی 1990 کے فرنچ اوپن میں چیمپئن بننے میں کامیابی پائی تھی۔
یہ اوپن ایرا میں کم وقت میں پہلا گرینڈ سلم جیتنے کا ریکارڈ بھی ہے۔37 سالہ سرینا کی نیویارک ایونٹ کے فائنل میں یہ مسلسل دوسری شکست ہے گذشتہ برس ٹرافی میچ میں انھیں جاپان کی نائومی اوساکا نے ٹھکانے لگایا تھا، تاہم اس دوران ان کی چیئرامپائر کارلوس راموس سے تکرار بھی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، اینڈریسکو گذشتہ دو برس سے نیویارک ایونٹ کے مین ڈرا تک رسائی پانے میں ناکام رہی تھیں ، دونوں بار انھیں کوالیفائنگ رائونڈ سے ہی گھر واپس لوٹنا پڑا تھا۔دوسری جانب مکسڈ ڈبلزفائنل میں برطانوی پلیئر جیمی مرے اور ان کی امریکن پارٹنر بیتھنی میٹک سینڈز نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل وینس اور چائنیز تائپے کی چان ہائو چنگ کو 6-2 اور6-3 سے شکست دیکرٹائٹل قبضے میں کرلیا۔