سی پیک چین نے17ارب ڈالر کے بجلی آلات پاکستان پہنچادیے

30ڈی سی 660 کلوواٹ آف زیڈاولائٹنگ کولر سے ترسیلی نظام اپ گریڈکیاجائیگا

کمرشل وگھریلو صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی،فوشون الیکٹرک فوٹو: فائل

چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کے پہلے منصوبے پر چین نے1.7ارب ڈالرمالیت کے آلات پاکستان پہنچادیے ہیں۔


فوشون الیکٹرک پورسلین مینوفیکچرنگ کمپنی چائنہ کی جانب سے30 ڈائریکٹ کرنٹ (ڈی سی) 660 کلوواٹ آف زنک آکسائیڈ لائٹنگ کولر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ1.658ارب ڈالر ہے اور2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

پارٹی ورک کمیٹی آف شین فو کے رکن وانگ ژو کژی نے کہاہے کہ کمپنی ایک سڑک اور ایک خطے کے وژن پر کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری میں مدد ملے گی اور بجلی کے کمرشل وگھریلو صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنایا جاسکے گا۔
Load Next Story